• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے، ایلس ویلز

Us Considers Pakistans Enemy As Its Own Enemy Says Alice Wells

قائم مقام معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے لئے مذاکرات کی میز اور کابل حکومت میں جگہ موجود ہے، لیکن بندوق کے ذریعے کوئی بات نہیں مانیں گے، پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے، ان دہشت گردوں سے بھی لڑیں گے جو پاکستان کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سینئر صحافی اور جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا بلوچستان میں علیحدگی پسند وں کی حمایت نہیں کرتاہے، امریکا چاہتاہے کہ پاکستان میں افغان طالبان اورحقانی نیٹ ورک کو محفوظ پناہ گاہیں نہ ملیں۔

ایلس ویلز نے کہا کہ اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر داعش کی مدد کا الزام بے بنیاد ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ طالبان افغانستان کے 43 فیصد حصے پر قابض ہیں، حقیقت میں ان کا کنٹرول ملک کے صرف 12 فیصد حصے تک ہے۔

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ایشیاء فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق صرف 5 فیصد افغان آبادی طالبان کی حامی ہے۔

تازہ ترین