• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ،وزیراطلاعات سندھ

There Is No Hobby To Sit With Imran Khan Minister Information Sindh

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم حکومت گرانا نہیں چاہتے، باقر نجفی رپورٹ کے مطابق انصاف چاہتے ہیں ہمیں بھی عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی اجلاس سےقبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں لائیو اسکلز بیسڈ ایجوکیشن دیں گے، جنسی تعلیم دینے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے، اسلامی اسکالرز کی مشاورت سے نصاب بنایا گیا ہے یہ کوئی معیوب بات نہیں ہے۔

صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم طاہر القادری کے احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں لاہور میں مظلوموں کے لئے احتجاج ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لے، تخت لاہور والے بوکھلائے ہوئے ہیں پوری قوم کہہ رہی ہے کہ میاں نوازشریف سب سے بڑے احمق ہیں۔

تازہ ترین