• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا کٹنگ میں سرکاری افسر ملوث ہیں، کے ڈی اے حکام

Chinas Cutting Government Officials Involved Kda

کراچی میں اربوں روپے کی زمینوں پرچائنا کٹنگ میں سرکاری افسرملوث ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجے گئے کے ڈی اے کے لیٹر میں انکشاف کیا گیا ہے۔

کے ڈی اےحکام کے مطابق کے ڈی اے کی اربوں روپے کی زمین پر افسروں نے قبضہ کیا اورچائنا کٹنگ کرائی، کے ڈی اے میں 2003 سے 2015 تک تعینات افسر چائنا کٹنگ میں ملوث ہیں۔

کے ڈی اے حکام نے سندھ حکومت سے اپیل کی کہ کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے، سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل نے قبضہ مافیا کو تحفظ فراہم کیا۔

سابق ڈائریکٹر انجینئرنگ اورسابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفیسر لینڈ ایکوزیشن کے ڈی اےبھی زمینوں پر قبضہ کے ذمے دار ہیں، سابق ڈسٹرکٹ آفیسرلینڈ مینجمنٹ سے زمینوں پرقبضے کی تحقیقات کی جائیں۔

تازہ ترین