• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون پولیس آفیسر بن گئیں، ٹریفک پولیس اہلکار کے یونیفارم میں دپیکا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون جہاں اپنی نئی آنے والی متنازع فلم 'پدماوتی کی وجہ سے مشکل کا شکار ہیں وہیں اداکارہ نے پولیس اہلکار کا روپ میں منظر عام پر آکر سب کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار کے یونیفارم زیب تن کئے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی اشتہار کیلئے دپیکا نے پولیس اہلکار کا یہ روپ دھارا ہے اور یہ تصاویر اُسی اشتہار کے سیٹ پر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون کی نئی آنے والی متنازع فلم پدماوتی اس ماہ 25جنوری کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین