• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیمہ کے شاہانہ اخراجات، شاہ محمود اور کلب مالک کو نوٹس جاری

Regional Tax Office Serve Notice To Shah Mehmood Qureshi

شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے کی تقریب ولیمہ پر ایک کروڑ سے زائد اخراجات پر شاہ محمود قریشی اور کلب مالک کو ٹیکس جمع کرانے کے نوٹس جاری کردیے گئے۔

یونیورسٹی کے پلے گراؤنڈ کی گرائی جانے والی سائٹ اسکرین دوبارہ تعمیر کردی گئی، شاہ محمود نے گراؤنڈ کا کرایہ صرف 5 ہزار روپے ادا کیا۔

ریجنل ٹیکس آفس کے مطابق شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں 13 ہزار کے قریب مہمانوں نے شرکت کی جس پر ایک کروڑ سے زائد کے اخراجات آئے، جس پر کیٹرنگ مالک محمد طارق کو ریجنل ٹیکس آفس طلب کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام نے کلب مالک سے مخدوم شاہ محمود قریشی سے ایڈوانس 5 فیصد ٹیکس کی رسیدیں اور پنجاب ریونیو اتھارٹی نے کلب مالک سے 15 فیصد سروسز کی مد میں ٹیکس جمع کرانے کی ہدایات کر دی ہیں۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے یونیورسٹی کے پلے گراؤنڈ میں گرائی جانے والی سائٹ اسکرین دوبارہ تعمیر کردی ہے، شاہ محمود قریشی نے یونیورسٹی انتظامیہ کو صرف 5 ہزار روپے جگہ کا کرایہ ادا کیا تھا۔

یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی گراؤنڈ میں شادی کی اجازت وائس چانسلر کاصوابدیدی اختیار ہے ۔

تازہ ترین