• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان اور شلپا کے خلاف مقدمے کی تیاری، نوٹس جاری

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے خلاف مقدمے کی تیاری شروع ہوگئی، ہندوؤں کی نچلی ذات 'والمکی کیلئے 'بھنگی کا لفظ استعمال کرنے پر سلمان اور شلپا کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

بالی ووڈ کے دبنگ ادکار سلمان خان کی خلاف ایک اور مقدمہ کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں فلم 'ایک تھا ٹائیگرکی تشہیر کے دوران ہندوؤں کی نچلی ذات والمکی کیلئے بھنگی کا لفظ استعمال کرنے پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان اورشلپا شیٹھی کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں اداکارو ں کے خلاف والمکی کمیونٹی نے نہ صرف شدید احتجاج کیا تھا بلکہ راجستھان کے ضلع چھورو میں دونوں کیخلاف والمکی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمے کی درخواست بھی دائر کی تھی۔

جس پر ضلع کے ڈپٹی ایس پی حکم سنگھ نے سلمان خان، شلپا شیٹھی اور فلمی تجزیہ کار کومل نہتا کو نوٹس جاری کئے ہیں جس میں تمام فریقین سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے خلاف راجستھان میں ہی کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ زیر سماعت ہے جبکہ اسی مقدمے کو لےکر راجستھان کے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔

تازہ ترین