• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جدید سہولتوں سے آراستہ بیش قیمتی لگژری کشتیوں پر مبنی سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔

ٹورنٹو بوٹ شو 2018ء کی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لے کر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس ،دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی سینکڑوں کشتیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

رواں سال اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کی کشتیوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی بار متعارف کروائے جارہے ہیں۔

کئی سال پہلے شروع ہونے والے اس بوٹ شو میں بدلتے دور کے ساتھ بتدریج بہتری آتی گئی اور رواں سال اس نمائش میں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل ہے۔

ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ12جنوری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو 10دن جاری رہنے کے بعد 21جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین