• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا، آئس فیسٹیول میں ہوا فشنگ ٹورنامنٹ

جنوبی کوریا میں سالانہ آئس فیسٹیول کی رونقیں جاری ہیں، جن میں ایک روز میں 2لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جنوبی کوریا کے سرد ترین علاقے Hwacheonکاؤنٹی میں سالانہ آئس فیسٹیول جاری ہے۔

سالانہ آئس فیسٹیول کے موقع پر آئس فشنگ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیاہے جس میں ملک بھر سے آئے ہزاروں افراد حصہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں اس فیسٹیول میں 2لاکھ 17ہزار افراد نے ایک ہی روز میں شریک ہوکر ریکارڈ قائم کر دیا۔

چھ جنوری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والے اس فیسٹیول میں آئس فشنگ، اسکیٹنگ اورآئس سلائیڈنگ سمیت 30مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیاجارہا ہے۔

اٹھائیس جنوری تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں منتظمین 10لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کررہے ہیں۔

تازہ ترین