• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کل کے تو بچے بھی ڈانس کے ماہر ہیں، 8سالہ چینی بچے نے بریک ڈانس کا شاندار مظاہرہ کرکے لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

یوں تو ڈانس کرنے کے شوقین لاتعداد افراد موجود ہیں جو میوزک کی دُھن پر خوب پرفارم کرتے ہیں لیکن اس بچے کی ڈانس کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ننھے میاں میوزک کی دُھن پر بریک ڈانس کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چین کے صوبے انہوئی کے شہر شیزہوسے تعلق رکھنے والا8سالہ بچہ نہ صرف ڈانس کرنے کا شوقین ہے بلکہ بڑوں کو دیکھ کر مختلف ڈانس اسٹیپ بھی سیکھ چکا ہے۔

اس بچے نے منفرد انداز میں بریک ڈانس کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوںکو تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

ڈانس کرنے کے شوقین لٹل اسٹار کی دلچسپ پرفارمنس سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین