• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹلر کی ذاتی مر سیڈیز نیلامی کیلئے پیش

جرمنی کے نا زی رہنما ہٹلر کے زیر استعمال ان کی ذاتی مر سیڈیز کو نیلامی کیلئے پیش کر دیا گیا ہے جس کی بولی آ ئندہ مہینے ایریزونا میں لگائی جائے گی۔

ہٹلر کے زیر استعمال 1939ء کے اس لگژری ماڈل کو نمائش کیلئے پیش کر دیاگیا ہے جو اس دور میں بننے والے چار مرسڈیز ماڈلز میں سے ایک ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران اس مر سیڈیز کو پو رے یو رپ میں سفر کے لیے استعما ل کیا گیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد ہٹلر کی اس مر سیڈیز نے دنیا بھر کا سفر کیااور مستقل طور پر کسی ایک جگہ نہیں رہی۔

سن 1945ء کے بعد یہ آسٹریا میں رکھی گئی پھر امریکا میں لاس ویگاس کے میوزیم کی زینت بنی اور آخر میں بر طانیہ میں ایک شخص نے اسے اپنی نادر اشیاء میں شا مل کرلیا۔

جس کے بعد2009ء میں ایک روسی ارب پتی نے اسے 5 ملین پا ؤنڈ میں اوریجنل کا غذات اور نمبر پلیٹ کے سا تھ خریدا۔

اب یہ مرسڈیز ایک بار پھر فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہے جس کی بولی آئندہ مہینے ایریزونا میں لگائی جائے گی۔

تازہ ترین