• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا ویرات کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئیں

شادی کے بعد انوشکا شرما ویرات کوہلی کیلئے خوش قسمتی کی علامت بن گئی ہیں، ویرات کوہلی کے گراؤنڈ میں 150رنز کرنے پر شادی کی انگوٹھی کا بوسہ لیتے ہوئے انوشکا سے محبت کے اظہار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یوں تو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کیلئے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما خوش قسمتی کی علامت ہیں جس کا اظہار وہ اکثر مواقع پر کرتے رہے ہیں۔

اس بار یہ اظہار ویرات کوہلی نے گراؤنڈ میں کچھ اس انداز میں کیا کہ نہ صرف ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے مداح بھی حیران رہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے ساتھ جاری دوسرے ٹیسٹ میں 150رنز کرنے پر شادی کی انگوٹھی کا بوسہ لیتے ہوئے نہ صرف اپنی اہلیہ انوشکا شرما سے محبت کا اظہار کیا بلکہ انہیں اپنی خوش قسمتی کی علامت ظاہر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارہ جواب دے ڈالا۔

واضح رہے کہ ویروشکا کی خفیہ شادی کے بعد ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں واپسی اور پھر جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز صرف 5رنز پر آؤٹ ہونے پر انوشکا شرما کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین