• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب قتل کیس میں ایک مشتبہ شخص لاہور سے گرفتار

A Suspected Person Arrested From Lahore In Zainab Murder Case


لاہور پولیس نے قصور زینب کیس میں ایک مشتبہ شخص کو بھٹہ چوک ڈیفنس سے گرفتار کر کے قصور پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص کی سی سی ٹی وی میں نظر آنے والے شخص سے خاصی مشابہت ہے،اس کی موبائل فون کی لوکیشن بھی قصور کی ہے ۔

اسےتفتیش کے لئے قصور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ،جو اس کا ڈی این اے کرائے گی۔

اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس قصور کیس میں مکمل مدد فراہم کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ 9 جنوری کو کم سن بچی زینب کی خون مین لت پت نعش کوڑے کے ڈھیر سے ملی تھی جس پر فاضل چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی تھی ۔

تازہ ترین