• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Turkey Coast Guards Arrest 49 Foreigners

ترک کوسٹ گارڈز نے یونان جانے کی کوشش کرنے والے 49غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق یہ غیر قانونی تارکین وطن ازمیر کی تحصیل میندریس کے سمندری راستے سے یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس دوران کوسٹ گارڈز نے کھلے سمندر میں چھاپہ مار کر ایک کشتی کو پکڑلیا جس پر 49 غیر ملکی سوار تھے۔

گرفتار تارکین وطن میں سے 16 کا تعلق شام، انگولا کے 13، مالی کے 5، سینیگال کے 5، جنوبی افریقہ کے 2 اور گابون، گھانا اور یمن کے ایک ایک باشندے شامل ہیں۔

گرفتار تارکین وطن کو طبی معائنے کے بعد ازمیر میں قائم مہاجرین کے دفتر بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین