• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی مردان میں بچی کے قتل کی مذمت

The Counselor Of The Prime Minister Condemns The Killing Of A Child In The Mardan

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں معصوم بچی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمسن بچوں کے ساتھ ملک بھر میں ہونے والے واقعات پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،صوبہ بدلتے ہی عمران خان کا انصاف بھی بدل جاتا ہے۔

امیر مقام نے ایک بیان میں کہا کہ مردان واقعے نے عمران خان کی مثالی پولیس کی کارکردگی بے نقاب کر دی ہے،اس سے پہلے پرویز خٹک کے علاقے اور حلقہ میں معصوم بچیوں کوزیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

امیر مقام نے کہا کہ صوبہ بدلتے ہی عمران کا انصاف بھی بدل جاتا ہے ،ان کا ضمیر صرف پنجاب میں جاگتا ہے مگر خیبرپختونخوا میں ہونے والے ظلم پران کا ضمیر سو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔

تازہ ترین