• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہزادوں کے لئے جیل بننے والا ہوٹل دوبارہ کھل گیا

The Hotel Which Was A Prison For The Saudi Princes Opened Again

سعودی شہزادوں کے لئے عارضی جیل بننے والا ہوٹل دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

سعودی دار الحکومت ریاض میں قائم رٹز کارلٹن ہوٹل نے اپنے ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ سے دوبارہ اپنے گاہکوں کو خدمات فراہم کرے گا۔

اس ہوٹل کا یومیہ کم ازکم کرایہ 650 ڈالر ہے جبکہ سعودی عرب میں ماہ نومبر میں شروع ہونے والی انسداد بدعنوانی کے تحت حراست میں لئے گئے گیارہ شہزادوں سمیت اہم کاروباری شخصیات اور اعلی سطحی حکام کو رٹز کارلٹن ہوٹل میں ٹھرایا گیا تھا۔

سعودی حکومت نے ہوٹل میں زیر حراست بعض شخصیات کے مالی اثاثوں کے ایک حصے کو حکومت کے حوالے کرنے کے عوض آزاد کردیا تھا جبکہ باقی افراد کو جیل منتقل کر دیا ہے۔

تازہ ترین