• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا دھرنے کے دوران رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

Rangers Summoned By Punjab Govt For Opposition Protest In Lahore

لاہورمیں متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر پنجاب حکومت کا دھرنے کے دوران رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رینجرز کو پنجاب اسمبلی، گورنر ہاؤس اورحساس مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔۔

لاہورمیں احتجاج اورجلسے کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، جی سی یونیورسٹی اور6 اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام سے شہری اور طلبہ پریشان ہوگئے۔

ادھر لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کو احتجاج اور دھرنے سے فوری روکنے کے لیے عبوری حکم جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے، سماعت آج پھر ہو گی۔

 

تازہ ترین