لاہور کے مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے باعث آج چڑیا گھر بھی بند رہے گا، لاہور چڑیا گھر کو بند رکھنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کےہونے والے احتجاج کے باعث سیکیورٹی خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے چڑیا گھر انتظامیہ نے اسے ایک روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھی لاہور چڑیا گھر کو آج بند رکھنے کی ہدایت کی تھی۔