• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دینے کا حکم

Steve Bannon Ordered To Testify To Grand Jury

امریکا کے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کے معاملے پر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اسٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دینے کا حکم دے دیا گیا۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے تعینات اسپیشل کونسل روبررٹ میولر نے گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کو طلب کیا تھا۔ اسٹیو بینن گزشتہ روز کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے لیکن انہوں نے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کردیا اور وقفے کے دوران اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

ڈیموکریٹس ارکان نے الزام لگایا کہ وائٹ ہاوس کی ہدایت پر بینن نے کمیٹی سے عدم تعاون کا فیصلہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اسٹیو بینن نے تشکیل دی تھی، رواں سال اگست میں انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین