• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
National Team Reached Wellington For The Last One Day Match

نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم ہملٹن سے ویلنگٹن پہنچ گئی، چوتھےمیچ میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونے والے شعیب ملک بھی ڈاکٹرزکی کلیئرنس کے بعد ٹیم کے ساتھ ویلنگٹن پہنچے ہیں۔

کیویز کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ہملٹن سے ویلنگٹن پہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ جمعہ کو ویلگٹن میں کھیلا جائے گا۔

ٹیم مینجمنٹ کے ذرائع کے مطابق چوتھے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران فیلڈر کی تھرو لگنے سے زخمی ہونے والےشعیب ملک کی تیزی سے ریکوری ہو رہی ہے،ڈاکٹرز کی کلیئرنس کے بعد شعیب ملک بھی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ویلنگٹن پہنچے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزی سے ریکوری کی وجہ سے فی الوقت شعیب ملک کو اسکین کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 4 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین