• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں منشیات فروشی کے الزام میں تارکین وطن کا گروہ گرفتار

Immigrants Group Arrested In Austria Accused Of Drug Smuggling

آسٹریا نے ملک میں منشیات فروشی کرنے والے افغانستان، پاکستان، شام، ترکی اور ایران سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن اور مقامی شہریوں ایک گروہ کے 45مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

آسٹرین پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے والے گرفتار کیے گئے افراد چرس اور مختلف نوع کی منشیات مغربی صوبے ٹیرولایک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے نابالغ تارکین وطن لڑکوں اور کم عمر آسٹرین لڑکیوں کو استعمال کر رہے تھے۔

ٹیرول پولیس کے بیان کے مطابق، ’’صوبے میں فروخت کی جانے والی منشیات ممکنہ طور پر آسٹرین دارالحکومت ویانا سے خریدی گئیں اور زیادہ تر واقعات میں ان منشیات کو ٹیرول پہنچانے کے لیے نابالغ تارکین وطن لڑکوں یا آسٹرین لڑکیوں کو استعمال کیا گیا۔‘‘

سن 2015 کے بعد سے یورپی یونین کے رکن اس ملک میں عوامی سطح پر مہاجرین مخالف جذبات میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین