• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج درخواستیں، 20 ،21 جنوری کوبینک برانچیں کھلی رہیں گی

Hajj Applications On January 20 21 Bank Branches Will Be Opened

حج درخواستوں کی وصولی کے لئے بینکوں کی نامزد برانچیں 20 اور 21 جنوری کو کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان نے وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 13 نامزد بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج 2018ءکی درخواستوں کی واجبات کے ساتھ وصولی کے لئے 20 اور 21 جنوری 2018 (ہفتہ اور اتوار) کو اپنی نامزد برانچیں صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

جن بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی ان میں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، نیشنل بینک آف پاکستان، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک، میزان بینک، دبئی اسلامک بینک، فیصل بینک اور عسکری بینک شامل ہیں۔

 

تازہ ترین