• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Traffic Jam Makes Shah Rukh Khan Turn A Photo Editor

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نت نئے کاموں سے اپنے مداحوں کو حیران کرتے رہتے ہیں، اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ ٹریفک جام میں پھنس جائیں تو کیا کرتے ہیں؟

بھارتی اخبار’ ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق شاہ رخ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سیلفی شیئر کی ہےلیکن انہوں نے صرف کلک نہیں کیا بلکہ اُسے ایک ماہر فنکار کی طرح ایڈٹ بھی کیا ہے۔

کنگ خان نے سیلفی کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا ہے کہ’ٹریفک جام آپ کو کام پر جانے میں دیر کے ساتھ ساتھ فوٹو ایڈیٹر بھی بناتا ہے‘

شاہ رخ حان ان دنوں آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ بونے کا کردار ادا کررہے ہیں، فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی جلوہ گرہوں گی۔

فلم رواں سال 21دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین