• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر پوپ فرانسس سے ویٹیکن میں ملاقات کریں گے

Turk President Erdoğan To Meet Pope Francis In Vatican

ترک صدر رجب طیب اردوان کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ویٹیکن میں ملاقات کریں گے۔

پوپ فرانسس اور ترک صدر کے درمیان آئندہ ماہ ہونے والی ملاقات سے متعلق تفصیلات ابھی فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم ویٹیکن پریس آفس کے مطابق یہ ملاقات 5فروری کو ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ترک صدر اردوان اور پوپ فرانسس نے ٹیلیفون پر یروشلم کے تنازع پر بات چیت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق صدر اردوان کا ویٹیکن کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

تازہ ترین