• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا پانچواں بڑا ہیرادریافت، قیمت 4 کروڑڈالر

جنوبی افریقہ کی ایک کی کان سے نایاب اور خوبصورت ہیرا ملا ہےجسے دنیا کا ’پانچواں ‘ بڑا ہیرا قرار دیا گیا ہے۔ اس ہیرے کا وزن’910 قیراط‘ہے ۔

ماہرین نے اس کی قیمت 40 ملین ڈالر یا 4 کروڑ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس لحاظ سے یہ پاکستانی روپے میں 4 ارب 40 کروڑ کے برابر رقم بنتی ہے ۔

ہیرے نکالنے والی ایک کمپنی’ جیم ڈائمنڈ ‘ کے مطابق جس کان سے اسے نکالا گیا ہے اس کا نام’ لیٹسنگ‘ ہے ۔

کمپنی کے مطابق ہیرے کی جسامت گولف کی دو گیندو ں کے برابر ہے کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا ہےاور اس کان سے دریافت کیے جانے والے ہیروں میں اب تک کا یہ سب سے بڑا ہیرا ہے۔
کمپنی نے ہیرے کی ایک تصویر جاری کی ہے جو خام حالت میں ہےاور اس پر کوئی پالش نہیں کی گئی ہے۔

 

تازہ ترین