• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Black Dark Coloured Cars Banned In Turkmenistan

ترکمانستان کےدارالحکومت اشک آباد میں ڈارک کلرز یا تیز رنگوں کی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Turkmenistan cars 01_l

خلیج ٹائمز کے مطابق اس پابندی کے لگتے ہی پولیس نے متعدد گاڑیاں اپنی تحویل میں لے لی ہیں اور گاڑی مالکان کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو سفید یا کسی بھی ہلکے رنگ میں تبدیل کروالیں۔

Turkmenistan cars04 _l

پولیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبضے میں لی گئیں گاڑیاں صرف اس شرط پر واپس کی جائیں گی، اگر گاڑی مالکان اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ وہ اپنی گاڑی پر سفید رنگ کروانے کے لیے رضامند ہیں۔

Turkmenistan cars 03 _l

اشک آباد کو ’سٹی آف ماربل‘ کہا جاتا ہے۔ پوری دنیا میں یہ واحد شہر ہے جہاں سب سے زیادہ سفید ماربل سے بنی عمارتیں موجود ہیں۔ پابندی کی وجہ بھی یہی ہے کہ اشک آباد کی سڑکوں پر سفید عمارتوں کے ساتھ ساتھ صرف سفید رنگ کی ہی گاڑیاں نظر آئیں۔

Turkmenistan cars 02 _l

اس سے قبل سال 2015 میں کالی اور دیگر گہرے رنگ کی گاڑیاں درآمد کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔

تازہ ترین