• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبیریا میں درجہ حرارت منفی 65ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچتا

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں لیکن رو س میں سائیبریا کے ایک علاقے جیسی سردی شاید ہی کہیں پڑ رہی ہوجہاں کا درجہ حرارت منفی 65ڈگری تک جا پہنچا ہے ۔

500افراد پر مشتمل اس گاؤں کادرجہ حرارت نقطہ انجمادسے نیچے گر کر کم سے کم منفی 51اور زیادہ سے زیادہ منفی 71ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جا تا ہے جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں۔

Oymyakonنامی دنیا کے اس سرد ترین گاؤں کے باسیوں کی ہمت تو دیکھئے کہ انہوں نے اپنے گھروں سے باہر واش رومز تعمیر کر رکھے ہیں اور ہڈیا ں جما دینے والی سردی میں کئی با ر گھروں سے باہر نکلتے ہیں ۔

شدید سردی کے باعث یہاں مو با ئل فو ن کا م کر نے سے انکار کر دیتے ہیں اور مو با ئل سر وسز بھی بند ہو جا تی ہیں جبکہ یہاں گا ڑیوں کے انجن کو چو بیس گھنٹے آن رکھنا پڑ تا ہے کیونکہ اگر ایک با ر گا ڑی بند کر دی جا ئے تو دوبا رہ اسٹارٹ ہو نے کا نام نہیں لیتی ۔

 

تازہ ترین