• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورکزئی ایجنسی میں 10 سال بعد 8 کوئلے کی کانوں کا افتتاح

8 Coal Mines Inaugurated In Orakzai Agency 10 Years Later

اورکزئی ایجنسی میں آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل وسیم اشرف نے 10 سال بعد 8 کوئلے کی کانوں کا افتتاح کر دیا، کوئلے کی کانیں2008 سے بدامنی کے باعث بند تھیں۔

اوکرزئی ایجنسی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میجر جنرل وسیم اشرف نے کہا کہ علاقے میں 2008سے بد امنی کے باعث معدنیات کے تمام ذخائر شدید متاثر ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجنسی میں بد امنی کے دوران ماہانہ 170ملین روپے کا نقصان ہورہا تھا، اورکزئی ایجنسی میں حالات معمول پر آگئے ہیں، اب یہاں کے قبائلیوں کی پسماندگی کا خاتمہ کریں گے۔

میجر جنرل محمد وسیم اشرف نے کہا کہ معدنیات کی رائلٹی سے یہاں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے، آئی جی ایف سی نے کوئلہ نکالنے والے کمپنیز کے مالکان کو منصوبے شروع ہونے پر مبارک بادبھی دی۔

تازہ ترین