• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: دُہری شہریت کے حامل افسران و ججز کی فہرست طلب

Sc Seek A List Of Officers And Judges Having Dual Citizenship

چیف جسٹس پاکستان نے دُہری شہریت کے حامل افسران اور ججز کی فہرست 15دنوں میں طلب کرلی ۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے گریڈ 17سے 22تک کے افسران کی فہرست طلب کی گئی ہے، چیف جسٹس پاکستان نے ججز کی دُہری شہریت کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے 15سال بیرون ملک گزار کر دوبارہ سرکاری ملازمت کی بحالی کے لیے درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ 15 روز میں دوہری شہریت کے حامل ججز کی تفصیلات پیش کریں۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز لاحسن پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

تازہ ترین