• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں دیسی کھانوں کی برطانیہ سے فری فضائی ڈیلیوری

دیسی کھانوں کے شوقین دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانیہ کے ایک انڈین ریسٹورنٹ نے دیسی کھانوں کے شوقین گوروں کے لیے برطانیہ سے فرانس کھانے بجھوانے کے انوکھے کام کا آغاز کیا ہے۔

پورٹس ماؤتھ میں واقع آکاش ریسٹو رنٹ کے مالک فیض احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے فرانس میں مقیم 50گوروں کے لیے 500میل دور کھانا ایک جہاز میں بھیجا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریسٹو رنٹ 12پاؤنڈ سے زائد آرڈر پر اپنی فری ڈیلوری پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور فرانس بھیجے جانے والے 700پونڈ مالیت کے اس کھانے میں 170 سالن کی ڈشز، چاول، 100پاپڑ اور 10آم کی چٹنیاں شامل ہیں جن پر15000پونڈکا فضائی خرچہ آتا ہے۔

فیض احمد کا کہنا ہے کہ یہ خرچہ ان کے اسپانسر برداشت کرتے ہیں اور اگر ان کے پاس پیسے ہوئے یا کسٹمر یہ خرچہ اٹھائیں تو وہ دنیا میں ہر جگہ کھانا پہنچانا چاہیں گے۔

 

تازہ ترین