• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری کی خواہش پر احتجاجی جلسے کیلئے ترانہ تیار

Pat Launches A New Anthem

لاہور کے مال روڈ پراپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی جلسے کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خواہش پر نیا ترانہ تیار کرلیا گیا ہے۔

نئے ترانے میں ماڈل ٹاؤن اور قصور میں زیادتی پر انصاف کا تقاضہ کیا گیا ہے، ترانہ ڈی جے ولی سنز اور شاعر قیصر ندیم گڈو نے تیار کیا ہے۔

ترانے کے بول ہیں کہ ’سر پہ کفن باندھے میدان میں نکلے ہیں،  قاتل کے ایوانوں کو ہم ڈھانے نکلے ہیں، ظالمو ں جواب دو ظلم کا حساب دو ، نہیں تو ہو گا اب، دمادم مست قلندر ‘

قصور واقعہ سے متعلق ترانے کے بول میں کہا گیا ہے کہ قصور کی زینب کا قصور تو بتلاؤ، قاتل جو اسکا ہے سولی پہ لٹکاؤ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ڈی جے ولی سنز کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ملی نغمات کے علاوہ کسی سیاسی جماعت کا ترانہ جلسہ میں چلایا تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے تاکید کی ہے کہ کسی گانے میں ماڈل ٹاؤن سانحہ، پاناما یا زینب کا ذکر نہیں ہونا چاہیے ۔

تازہ ترین