• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے یہ دو کزن تھے اب تین ہو گئے، دانیال عزیز

Two Cousin Are Now Three Daniyal Aziz

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیر قیادت متحدہ اپوزیشن احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پہلے یہ دو کزن تھے اب تین بن گئے ہیں، طاہرالقادری پہلے زرداری کو گالیاں دیتے تھے، اب ان کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں۔

دانیال عزیز کا مزید کہنا ہے کہ عوامی تحریک والوں نے خود اپنی ایف آئی آر کو تبدیل کیا، انہوں نے بتایا کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ ہم نے نہیں روکی تھی۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ احتجاجی پارٹیوں کی تعداد 9تک پہنچےگی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے اپوزیشن پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا، ایک دوسرے کو چور کہنے والے کیسے اکٹھے ہوگئے، ان کے اصل ارادے بےنقاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین