• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپ ٹائون ٹیسٹ ،پروٹیز کے ہاتھوں بھارت کی ایک اور شکست

South Africa Won Cape Town Test By 135 Runs Against India

جنوبی افریقا نے بھارت کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے،سنچورین میں کھیلے گئے میںٹیسٹ میچ میں بھارت کو 135 رنز کی ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا۔

گھر کی شیر کھلانے والی بھارتی ٹیم میچ کے پانچویں روز 50اعشاریہ 2 اوورزمیں 151 رنزبناکر آئوٹ ہو گئی ،پہلی اننگز میں 153 رنز بنانے والے ویرات کوہلی دوسری اننگز میںناکام رہے اور صرف 5 رنز بناکر کریز چھوڑ گئے۔

روہت شرما47اورمحمد شامی 28رنز بنا کر قابل ذکر رہے جبکہ پجارا اورپراتھیو پٹیل نے 19،19رنز کی اننگز کھیلیں۔جنوبی افریقا کی جانب سے پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 21سالہ فاسٹ بولر لونگی اینگی ڈی نے دوسری اننگ میں39رنز کے عوض6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لونگی اینگی ڈی نے پہلی اننگ میں ایک وکٹ حاصل کی تھی،دوسری اننگ میں عمدہ کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

جنوبی افریقا اور بھارت کے مابین حالیہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 24جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ،تاہم تیسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ سیریز پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

تازہ ترین