• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانسہرہ: رہائشی علاقے میں آتشزدگی، 10مکان جل گئے

مانسہرہ میں پرانا لاری اڈہ کے قریب واقع رہائشی علاقے میں آتشزدگی کے دوران آ گ نے 10مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ بجھانے کوشش میں ایک ریسکیو اہلکار آگ میں گر گیا، جسے اس کے ساتھیوں نے زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا جبکہ قریبی گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔

 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں، عملے اور ریسکیو ورکرز کے علاوہ مقامی رضاکاروں کی بڑی تعداد نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

محلہ نہلاں میں گھروں میں لگنےوالی آگ پر کافی دیر میں قابو پایاجاسکا، فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانےکی کارروائی میں حصہ لیا،ایبٹ آباد، بالاکوٹ اور بفہ سےفائر بریگیڈ کی مزید گاڑیاں طلب کی گئیں۔

فوری طور پر آگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیل اور آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

تازہ ترین