• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں نئی امریکی منصوبہ بندی قابل مذمت ہے،ایران

New Us Planning In Syria Is Condemnable Iran

ایرانی صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے شام میں امریکی فورسز کی موجودگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے حوالے سے امریکا کی نئی منصوبہ بندی عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور شام کی خودمختاری اور خطے کے خلاف سازش ہے۔

Iran-Syria-222

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے تہران میں 13ویں اسلامی پارلیمانی یونین کانفرنس کے موقع پر شام کے اسپیکرحمودہ یوسف صباغ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ماضی کی طرح دہشتگردوں کے خلاف شامی قوم اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہم شام میں قیام امن کے لئے سیاسی عمل کی بھی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ایران، شام دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی اور بیرونی مداخلت کی روک تھام شامی قوم کے لئے اہم ہے۔

Iran-Syria333

ایرانی صدر نے کہا کہ شام میں نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین