• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ میں ماڈل ٹاؤن واقعے جیسی مثال نہیں،اعتزازاحسن

There Is No Example Like Model Town Incident In History Aitzaz Ahsan

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کہتے ہیں کہ تاریخ میں ماڈل ٹاؤن واقعے جیسی مثال نہیں،یہ واقعہ طاہرالقادری اور ان کےساتھیوں پرظلم تھا،کارکنوں پرسیدھی گولیاں چلائی گئیں۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسےہوسکتاہےکہ وزیراعظم غیرملکی کمپنی کاملازم بھی ہو،اقامہ کامعاملہ منی لانڈرنگ سےبھی بڑاجرم ہے۔

اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ یہ کیسےہوسکتاہےوزیرخارجہ غیرملکی کمپنی کاملازم ہو،ایسی ملازمتوں سےوفاداریوں پرشکوک پیداہوتےہیں،کیاامریکی صدرکسی کمپنی کاجنرل منیجرہوسکتاہے؟یہ آئین کےتحت اٹھائےگئےحلف کی خلاف ورزی ہے، نوازشریف کواقامہ کےتحت قیدہوجاناچاہیےتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کہتےہیں کہ ان کےخلاف سازش ہورہی ہے، آپ بتائیں کہ سازش کون کررہاہے، خواجہ آصف کہتےہیں کہ منےکااباسازش کررہاہے، خواجہ آصف عوام کوبتائیں،منےکااباکانام لیں۔

اعتزازاحسن کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف پانامااوراقامہ جیسی من گھڑت بات کرتےہیں، میں لاء کالج میں طاہرالقادری کااستادرہ چکاہوں، نوازشریف نے1990ء کےالیکشن میں ایجنسیوں سے95لاکھ روپےلیے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ججوں پر دباو ڈالتے رہے،انہوں نےسپریم کورٹ پرحملہ کیا،جوجمہوریت کیخلاف ہرسازش میں شریک رہاآج کہتاہےمیرےخلاف سازش ہوئی۔

اعتزازاحسن نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف صاحب،مردان کی ننھی عاصمہ کا بھی اتنا ہی دکھ ہے،زینب ہو،عاصمہ ہو، تنزیلہ ہو،سب ہماری امانت ہیں۔

تازہ ترین