• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سب ظلم کی کہانیوں کیخلاف جمع ہوئے، کائرہ

All Are Gathered Against Oppression Qamar Zaman Kaira

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ آج سب لوگ ظلم کی کہانیوں کےخلاف جمع ہوئےہیں۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج سب لوگ ظلم کی کہانیوں کےخلاف جمع ہوئے ہیں۔

قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ آج ہم سارے ماڈل ٹاؤن اورقصورکےشہیدوں کے لیےانصاف مانگنے آئے ہیں، ہم آج صرف انصاف مانگنےنہیں،استعفےمانگنےآئےہیں،کہتےہیں کہ ساری جماعتیں کسی کےاشارےپراکٹھی ہوئی ہیں، جمہوریت کیخلاف سازش ہورہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ میاں صاحب بتائیں،انہوںنےعوام پرمظالم کیوں کیےہیں، میاں صاحب جمہوریت اورپارلیمنٹ کواپنےاقتدارکے لیےاستعمال کررہےہیں، حکمرانوں کوصرف اپنےمفادات عزیزہیں،اگرنوازشریف رہےتوجمہوریت باقی نہیں رہےگی۔

کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف چاہتےہیں کہ کسی طرح جمہوریت ختم ہوجائے، شریف خاندان صرف اپنی لوٹی ہوئی دولت کےواسطےجدوجہدکررہاہے،ہم نےآمروں اور ان کےبچوں سےجمہوریت بحال کروائی، میاں صاحب،جن کےآپ لاڈلےہوانہوں نے آج آپ کواون کرنےسےانکارکردیاہے، آپ کو کسی سازش سے نہیں نکالا گیا،اپنےچھوٹے بھائی سے پوچھیں آپ کو کیوں نکالا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حکمرانوں کو جمہوریت سے نہیں،اقتدار سے غرض ہے، تم بتاؤ تم نے اس ملک کے کاشتکاروں کو کھیتوں سے کیوں نکالا،ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے،لوگ کہتے ہیں یہ وہ بلی ہےجوپاؤں جلنےپربچےپاؤں کے نیچےرکھ لیتی ہے، میاں صاحب، آپ کو عادت ہے دن میں بھی معافیاں مانگتے ہیں اور رات میں بھی۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ اچانک نظریہ بدل گیا ہے کہتے ہیں مجیب الرحمان محب وطن تھے،تم جاگ پنجابی کا نعرہ لگانا چاہتے ہو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف نےکبھی عوام کےسہارےسیاست نہیں کی،اعلیٰ عدلیہ نےنوازشریف کوکسی سازش کےتحت نہیں نکالاگیا، نوازشریف کوجھوٹ بولنےاوربددیانتی پرنکالاگیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وازشریف کونااہل کرکےانصاف ہوا،انہیں دکھ کیوں ہورہاہے،یہ دوبارہ معافی نامہ لکھواکرملک سےباہرچلےجائیں گے،اب وہ سعودی عرب چلےجائیں یاکہیں اور معافی نہیں ملےگی،میاں صاحب خودکواینٹی اسٹیبلشمنٹ کہتےہیں،اگرکوئی حکومت عوام کےخلاف جائےگی تووہ چلی جائےگی۔

 

تازہ ترین