• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے آج میلہ لوٹ لیا، طاہر القادری

Sheikh Rasheed Hero Of Todays Movement Tahir Qadri

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ شیخ رشید نے آج میلہ لوٹ لیا، ان کو مین آف دی میچ قرار دیتا ہوں۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے دوسری مرتبہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا اب تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بھی ہیں،اگر کارکنوں سے کہہ دوں تو تم جاتی امرا سے باہر قدم نہ رکھ سکو،چاہیں تو تمہیں سبق سکھا دیں لیکن قانون ہاتھ میں لینے کا فیصلہ نہ کیا نہ کریں گے۔

طاہر القادری نے کہا کہ ہم نے بھی دیکھا کہ 15سو سے 2000 کے قریب لوگ فیض آباد کے قریب بیٹھے تو کچھ نہیں ہوا، اب یہ تحریک پاکستانی قوم کی اواز بن چکی ہے،میں اب کوئی فیصلہ تنہا نہیں کروں گا،شہدائےماڈل ٹاؤن کوانصاف کےلیےجاتی امراجانےکابھی سوچا تھا،ہم چاہیں تو اپنے ہاتھوں سے انتقام لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن اکٹھے ہوکر صرف تھوک بھی دیں تو حکمرانوں کے محل سیلاب میں بہ جائیں، اگر کارکنوں سے کہہ دو تو تمہارے جسم سے لباس تک نوچ لیں، ہماری قانون پسندی کو کمزوری نہ سمجھو اگر ہم ٹکراگئے تو سمندر، طوفان شرماجائیں،اب یہ ہماری، تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ جنگ ہے ۔

سربراہ عوامی تحریک نے مزید کہا کہ آئندہ دو دن میں دوبارہ ملاقات کررہے ہیں،اس ملاقات میں آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کریں گے،یہ طے ہوچکا ہے کہ تمہیں اب جانا ہوگا،اگر شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے ماڈل ٹاؤن جانے کا کہوں تو چلو گے؟ تخت رائیونڈ کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لیےآیندہ اتوارکاکہہ دوں توچلوگے؟

طاہر القادری نے یہ بھی کہا کہ ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کوئی فیصلہ تنہا نہیں ہوگا،مشترکہ جنگ مل کرلڑیں گے،ہم حادثاتی ماحول پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

تازہ ترین