• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بیل کے ساتھ دوڑنےکا مقابلہ، 5 افراد ہلاک

Five Gored To Death At Indian Bull Taming Event

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے خطرناک مقابلے کے دوران 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

India-killed222

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو میں گزشتہ اتوار سے ’’جلّی کٹو‘‘ کے نام سے مشہور مقابلے شروع ہوئے ہیں جس میں لوگ بھپرے ہوئے بیلوں کی کوہان پر لٹک کر زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ اس راستے کے اطراف کھڑے ہوتے ہیں جہاں سے یہ بیل دوڑتے ہوئے گزرتے ہیں۔

India-killed333_1

مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے تمام 5 افراد مقابلہ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے تھے، جبکہ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس مقابلے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین