• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل زبیر محمود کی نیٹو چیفس آف اسٹاف کے اجلاس میں شرکت

General Zubair Mahmood Hayat Visits Brussel

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے برسلز میں نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیفس آف اسٹاف کے اجلاس میں شرکت کی ۔

آئی ایس پی آر سےکے مطابق اجلاس میں نیٹو کے 66نمائندوں اور اتحادی ممالک نے شرکت کی،اجلاس میں امن اور سلامتی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

جنرل زبیر محمود حیات نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی،کمیٹی کو پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

کمیٹی کو پاکستان کی طرف سے ایف سی فورسز کی اضافی تعیناتی اور سرحد پر باڑ کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

جنرل زبیر محمود حیات نے چیرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کوسٹاراکوس، آسٹریلیا، ترکی، اردن، کینیڈا اور جرمنی کے فوجی نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین