• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹوں، بہروپیوں ٹھگوں کا شیطانی اتحاد سامنے آ گیا، سعد رفیق

Now You Let The Cat Out Of Bag Saad Rafique

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ عادی جھوٹوں، بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کھل کر سامنے آ گیا۔

سعد رفیق نے آج کے متحدہ اپوزیشن کے جلسے پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آصف زرداری کے کرتوتوں نے پیپلز پارٹی جیسی جماعت کو تانگہ پارٹی بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ جلسے میں اہل لاہور کی عدم شرکت شیطانی اتحاد پر عدم اعتماد ہے، ایک دوسرے کو چور کہنے والے اکٹھے کیسے ہوگئے۔

خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا اور ان کے اصل ارادے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں، لوٹ کے مال سے سیاسی لوٹے خرید سکتے ہو، عوام کے ووٹ نہیں۔

تازہ ترین