• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوموں کو انصاف ملتا تو یہ بزم نہ سجائی جاتی، شاہ محمود

We Gathered After Injustice Shah Ehmood Qureshi

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کہتے ہیں کہ اگر مظلوموں کو انصاف ملا ہوتا تو آج یہ بزم نہ سجائی گئی ہوتی۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے تحت ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے دروازے پر دستک دی، جوڈیشل کمیشن بنا،سب عیاں ہوگیا،کیا مظلوموں کو انصاف ملا؟

شاہ محمود نے مزید کہا کہ کتنی ستم ظریفی ہے انصاف کے لیےعدالت کی بجائےعوامی اجتماع کےسامنےمقدمہ پیش کرنا پڑا، کمزوروں کوانصاف نہ ملےتوعوام کااکٹھاہوناضروری ہے،مظلوموں کو حصول انصاف کے لیے یکجا ہونا لازم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کمال سیاسی بصیرت ہے آپ کی،آفرین ہے آپ کی بصیرت پر کہ سب کو اکٹھا کردیا، لوگ کہ رہے ہیں کہ جمہوریت کو خطرہ جاتی امرا سے ہے،گھبرائیں نہیں، جاتی امرا والے آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آپ کونکلناہوگا،حصول انصاف کی تحریک میں شامل ہوناہوگا،شانہ بشانہ چلنا ہوگا، ملک کوکوئی خطرہ ہےتوصرف تخت جاتی امراسےہے،آج تمام جماعتوں کےاکٹھےہونےکاسہراپنجاب حکومت کےسرہے۔

شاہ محمودقریشی نے یہ بھی کہا کہ عوام کوانصاف کےحصول کے لیےنکلناہوگا،عوام اپنےپارٹی پرچم لےکرگھرگھرگاؤٕں گاؤں انصاف کے لیےجائیں،آج کاغیرمعمولی اجتماع حکمرانوں کے لیےسیاسی بھونچال ہے،آج ملک میں بہت بڑی سیاسی تبدیلی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام آج کےاجتماع کےپیغام کولےکرگھرگئےتوظلم ختم ہوجائےگا،ماڈل ٹاؤن اورقصورکےواقعات کےمتاثرین کے لیےانصاف لیکررہیں گے،آُپ کو یہ حق ہے کہ اپنی جماعت کے پرچم کو ہاتھ میں لےکرانصاف کے لیے نکلیں۔

شاہ محمود نے یہ بھی کہا کہ یہ معمولی تبدیلی نہیں ہے،یہ سیاسی بھونچال ہے،آج مختلف نظریات کی جماعتیں انصاف کے لیےاکھٹی ہوگئی ہیں،عوام کوانصاف کاپرچم اپنےہاتھوں میں تھامناہوگا۔

تازہ ترین