• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائجیریا : مسلح افراد نے امریکی و کینیڈین شہری کو اغواکرلیا

2 Foreign Nationals Kidnapped In Nigeria

نائجیریا میں مسلح اغواکاروں نے امریکی اور کینیڈین شہری کو اغوا کرلیا ہےجبکہ اغواکاروں کی فائرنگ سے غیرملکیوں کی حفاظت پر معمور 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئےہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ نائیجیریا کی ریاست کدونا میں پیش آیا،جہاں دونوں غیرملکی شہری کدونا سے دارالحکومت ابوجا جارہے تھے کہ راستے میں اغوا کا واقعہ پیش آیا۔

امریکی اور کینیڈین سفارتخانے نے شہریوں کے اغوا پر ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیاجبکہ پچھلے سال اکتوبر میں بھی 4برطانویوں کو اغوا کیا گیا تھا، جن میں سے 3کو رہا اور ایک کو مار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین