• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میزائل ڈیل پر بھارت اور اسرائیل کے مذاکرات بحال

India And Israel Missile Deal Talk On Again

بھارت نے اسرائیل سے ٹینک شکن میزائلوں کی55ارب روپے کی ڈیل پر پھر سے بات شروع کردی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نریندر مودی سے ملاقات کے بعد بھارتی حکومت نے معطل شدہ ڈیل پر مذاکرات بحال کر دیے ہیں جبکہ مقامی میزائلوں کو ترجیح دینے کے لیے بھارت نے خریداری معطل کردی تھی۔

رواں ماہ بھارتی بحری بیڑے کےلیے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 131اسرائیلی میزائلوں کی خریداری کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

اسرائیل اور بھارت میں قربتیں بڑھانے کےلیے نیتن یاہو کے دورے پر غیر معمول گرم جوشی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔

احمد آباد می اسرائیلی وزیراعظم خیر مقدم کرنے کےلیے سڑک کے اطراف لوگوں کی طویل قطار لگی تھی جبکہ ریاست گجرات میں دونوں وزرائے اعظم نے زراعت کے لیے تحقیقاتی مرکز کا افتتاح کیا۔

یاد رہے کہ بھارت اگلے 3سال کے دوران اسرائیل کے تعاون سے مزید 28سینٹر فار ایکسی لینس قائم کرے گا۔

تازہ ترین