• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ منتقل کرنے کےخواب پر ٹرمپ نے پانی پھیر دیا

Trump Pours Water On Israel Dream Of Us Embassy Shifting

اسرائیل کے راتوں رات امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کے خواب پر ڈونلڈ ٹرمپ نے پانی پھیر دیا اور کہا کہ ایک سال کے اندر سفارت خانے کی منتقلی ممکن نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اس خوش خیالی کا اظہار کیا تھا کہ امریکی سفارتخانے کی منتقل کا کام سب کی سوچوں سے تیز اور اب سے ایک سال کے اندر ہوگا۔

لیکن جب امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے نیتن یاہو کا بیان رکھا گیا، تو انہوں نے اس کی تردید کردی۔

اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ 3 سال سے کم عرصے میں سفارتخانے کی القدس منتقلی ممکن نہیں ہوگی۔

تازہ ترین