• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا میں بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ ورلڈ کپ جاری ہے، جہاں دنیا بھر سے سینکڑوں ٹیمز اور پیرا گلائیڈرزاپنی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور دلچسپ مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

کولمبیا کے ٹاؤن’رولڈینیلو‘میں جاری اس17ویں سالانہ ورلڈ پیرا گلائیڈنگ چمپئن شپ کے لیے قدرتی حسن سے مالامال دلکش پہاڑی علاقے کا انتخاب کیا گیا ،جہاں یہ ماہر پیرا گلائیڈرز آسمان پر رنگین پتنگوں سے رنگ بکھیرتے اور اونچی اُڑان بھرتے دکھائی دیے۔

بیک وقت ہزاروں پیرا گلائیڈرز نے بلند پہاڑوں کے بیچ و بیچ گہرے بادلوں میں ڈھکی وادی میں ایک ساتھ اُڑان بھرے اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت پیش کیا۔

10روز تک جاری رہنے والے پیراگلائیڈنگ کے اس عالمی مقابلے میں جرمنی ،سوئزرلینڈ، اٹلی،اسپین، فرانس ، برطانیہ اور امریکاسمیت کئی ممالک کے سینکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

تازہ ترین