• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت فائنل میں

Pakistan India In Blind World Cup Final

عجمان میں کھیلے جانے والے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 156 رنز سے ہرایا،۔گرین شرٹس نے 489 رنز بنائے، محمد راشد اور بدرمنیر نے ٹیم کو 152 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا بدرمنیر 72 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ محمدراشد نے 15 چوکوں کی مدد سے 139 رنز بنائے اورکپتان نثار علی99 رنز پر آئوٹ ہوئے۔

جواب میں آئی لینڈرز نے 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز اسکور کئے،چندانہ دیشپریا نے 100 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی جبکہ بدرمنیر نے 55 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیںتاہم محمد راشد مین آف دی میچ قرار پائے۔

دوسرے سیمی فائنل میںبنگلہ دیش ٹیم256 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی عبدالمالک نے 108 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی جبکہ درگا رائو نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاتاہم بھارت نےہدف 2 وکٹ پرحاصل کرلیا گنیش منڈوکر نے 112 اور دیپک ملک نے 53 رنز اسکورکئے ۔

تازہ ترین