• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ فریقی سیریز میں زمبابوے نے سری لنکا کو ہرا دیا

Zimbabwe Beats Srilanka In Tri Series Match

سری لنکن کرکٹ ٹیم پستی کی ایک اور داستان رقم کرگئی، بنگلہ دیش میں جاری سہ فریقی سیریز میں زمبابوے نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کامیابی حاصل کرلی۔

شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں 290 رنز کے جواب میں سری لنکن ٹیم 278 رنز کرسکی۔

اوپنر ہملٹن مساکاڈزا کے 73 اور سکندر رضا کے 81 رنز فاتح ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد تھے، سری لنکن اوپنر پریرا کے 80 رنز کافی ثابت نہ ہوئے اور ٹیم 11 گیندیں قبل 278 پر فارغ ہوگئی تاہم چتارا نے 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے ٹیم کی یہ 15 سال بعد نیوٹرل مقام پر کسی آئی سی سی فل ممبر ملک کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔

تازہ ترین