• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرد جرم کے باوجود اسٹوکس ٹیم میں سلیکشن کے اہل ہوگئے

Stokes Cleared To Play For England Again

انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کے لئے کرکٹ دروازے بدستور کھلے رہیں گے۔

برسٹل کلب کے جھگڑے پر فرد جرم عائد ہونے کے باوجود بھی وہ نہ صرف انگلینڈ بلکہ کہیں بھی کرکٹ کھیل سکیں گےاور اس بات کا اعلان گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اجلاس کے بعد کیا۔

بورڈ کے مطابق ہم قانون اور عدالتی تقاضوں کا احترام کرتے ہیں، اس لئے ٹرائل کے وقت کرکٹر عدالتی کارروائی کے لئے دستیاب ہوںگے تاہم موجودہ وقت میں ان کو کرکٹ میدانوں سے مزید دور رکھنا نا انصافی ہوگی۔

یہ بھی کہا گیا ہےکہ ستمبر میں واقعہ کے بعد بین اسٹوکس کو نہ صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز سے باہر رکھا گیا بلکہ اسکے بعد ایشز اور ون ڈے سیریز کے لئے بھی سلیکٹ نہیں کئے گئے۔

اب وہ انگلش ٹیم کو دستیاب ہوںگے اور اگلے ماہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز میں ایکشن میں ہونگے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد آئی پی ایل کی تمام فرنچائزز ان کے حصول کی کوشش کرتی دکھائی دیں گی، جس کے لئے کھلاڑیوں کی بولی اس ماہ کی 27 اور 28 تاریخ کو ممبئی میں ہوگی۔

تازہ ترین