• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید

Quetta Firing 2 Killed

کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ فلائی اوور پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار یونیفارم تبدیل کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ز خمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ز خمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ ایک تاحال زخمی ہے جس کو سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اہلکار رپیڈ ریسپانس گروپ کے تھے جو معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ 3روز کے دوران پولیس کو نشانہ بنائے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین