• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shoaib Maliks Not The Part Of T20 Squad

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ، شعیب ملک نے پانچویں ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا اور ہوٹل میں آرام کیا۔

شعیب ملکچوتھے ایک روز میچ میں رن لینے کے دوران کیوی فیلڈر کی تھرو سر پر لگنے کی وجہ سےزخمی ہوگئے تھے۔

ویلنگٹن میں پانچ ویں ون ڈے سے قبل بارش کے باعث پاکستانی کرکٹرز نے انڈورپریکٹس کی، شعیب ملک نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 سیریز کے لئے عمر امین اور احمد شہزاد نے نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،جبکہ اوپنر اظہر علی اور امام الحق آخری ایک روزہ میچ کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مختصر ترین فارمیٹ کے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 22، 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

 

تازہ ترین